سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی نومنتخب صدر پاکستان کو عہدے کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر محمد قاسم خا ن سوری نے ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدرکے عہدے کا حلف اُٹھانے پر مبارک باد دی ہے ۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدتہنیتی پیغامات میں ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو صدارتی عہدے پر فائزہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بحثیت صدر منتخب ہونا ان کی فہم وفراست اور صلاحیتوں پر قیادت، ممبران قومی اسمبلی سینٹ آف پاکستان اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے اعتماد کا مظہر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ نئے صدر کاانتخاب اور ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو ایک پر امن اقتدار کی منتقلی ایک ہم پیش رفت ہے اس سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی