وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا شامل ہوں گے۔ چار نئے وزرا کی شمولیت کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد اٹھائیس تک پہنچ جائے گی۔۔ نئے وفاقی وزرا میں عمر ایوب، علی زیدی، میاں محمد سومرو اور مراد سعید شامل ہیں۔۔۔ عمر ایوب وفاقی وزیر برائے توانائی ہوں گے۔۔۔ علی زیدی کو بحری امور کی وزارت سونپی جائے گی۔۔۔ میاں محمد سومرو نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو کون سی وزارت سونپی جائے گی اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔۔۔