چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پرلگ گئے،آمدن بڑھانے کی بجائے ہرشعبے میں اثاثے بیچنے اورچندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں, خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈزکی اپیل پرکڑی تنقید کی،،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرخواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کے دعویدارچندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پرلگ گئے،آمدن بڑھانے کی بجائے ہرشعبے میں اثاثے بیچنے اورچندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے بن رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نئے ڈیمزکی تعمیر کے بلند وبانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں تین سوپچاس گھوسٹ ڈیمزکی نشاندہی کریں،،انھوں نے سوال کیا کہ عمران خان کے بنائے ہوئے تین سوپچاس خیبرپختونخوا میں کہاں واقع ہیں،،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں سے ڈیمزکی تعمیر کے لیے کم ازکم ایک ہزارڈالربھیجنے کی اپیل کی تھی