شہبازشریف اقتدار چھن جانے کے غم سے حواس باختہ ہو چکے ہیں,سابق پنجاب حکومت کے ہر منصوبے میں کرپشن دکھائی دیتی ہے,عبدالعلیم خان

Sep 09, 2018 | 23:37

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے سابقہ حکمران چور مچائے شور کی پالیسی نہ اپنائی۔ اربوں روپے بچانے کا دعوی کرنے والوں نے کھربوں روپے ضائع کیے۔۔۔ سابقہ پنجاب حکومت کے ہر منصوبے اور کمپنی میں کرپشن ہی کرپشن دکھائی دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں خرابیاں تلاش کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔۔ اقتدار چھن جانے کے غم سے شہباز شریف حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سازشیں نہ کریں۔۔ نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

مزیدخبریں