وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا: فردوس عاشق
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے،یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔