شکست اور تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شکست اور تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے پیغام دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں سابق امریکی صدر روز ویلٹ کی کتاب کا حوالہ دیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شکست اور تنقید کا خوف ہو تو کوئی کچھ بھی حاصل نہیں کر سکتا،پاکستان کے نوجوانوں کے لیے یہ نصیحت سب سے اچھی ہے۔