آرایس ایس اورنازی ملیشیا ایک سی ہیں، شیریں مزاری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آرایس ایس اورنازی ملیشیا ایک سی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہندوبالادستی کی پالیسیاں مسلمانوں کے قتل عام کا سبب بن سکتی ہیں۔