معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت خطرے سے باہر
لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج معروف کامیڈین امان اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، دو روز آئی سی یو میں رکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زیرِ علاج معروف اداکار اور کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث دو روز آئی سی یو میں رکھا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کے گردے اور جگر ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہے، ان کے گردوں میں پانی ہے جس کے باعث انہیں سخت پرہیز کی تاکید کی گئی ہے جبکہ انہیں مزید دو روز ہسپتال میں رکھا جائے گا۔