مقبوضہ کشمیرکے لیے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کشمیرکو بولنے دو مہم
سری نگر: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ دنیا کو جاننے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، ایکشن لیا جائے اور کشمیر کو بولنے دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطوں رابطوں پر پابندی اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کشمیر کو بولنے دو کے نام سے مہم شروع کردی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 80 لاکھ کشمیریوں کے لیے ذرائع مواصلات 5 اگست سے بند ہیں، دنیا کوجاننے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیرمیں کیا ہو رہا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کوانسانیت کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایکشن لیا جائے اور کشمیرکو بولنے دیا جائے، غیرمشروط طور پر کمیونی کیشن بلیک آؤٹ ختم کیا جائے۔