قصور:طالب علم پر تشدد،کوٹ رادھا کشن چوکی انچارج زیرحراست
آئی جی پنجاب کے نوٹس پر قصور میں کوٹ رادھاکشن پولیس کے لڑکے پر تشدد کرنے والے چوکی انچارج شریف کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق چوکی کوٹ رادھا کشن میں تعینات شریف نے نصیرنامی لڑکے کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا،ملزم نصیر سے ڈکیتی کے دوران شہریوں سے چھینے گئے تین موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔چوکی انچارج محمد شریف نے زیرحراست ملزم کو حوالات میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس کی خبر میڈیا پر شائع ہوئی تو آئی جی پنجاب نے پولیس حراست میں ملزم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی اور چوکی انچارج کو گرفتار کرنے اور اس کے خلاف مقدمے درج کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس حراست میں تشدداور بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔