صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دے دیا گیا
صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو غسل دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان، کمیٹی برائے مذہبی امور داتا دربار کے چیئرمین نذیر احمد چوہان سمیت محکمہ اوقاف پنجاب کے اعلیٰ افسران اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو 200 من عرق گلاب سے اپنے ہاتھوں سے غسل دیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔