پاکستانی اورکشمیری یک جان دوقالب ہیں جو کبھی جدا نہیں ہوں گے :صدرڈاکٹرعارف علوی

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستانی اورکشمیری یک جان دوقالب ہیں جو کبھی جدا نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے اورمحسوس کرتے ہیں اور ہم مشترکہ جدوجہدجاری رکھیں گے۔ صدرنے کہاکہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں طاقت کاوحشیانہ استعمال ہندوانتہاپسندی کے زیرغلبہ مودی حکومت کی صفوں میں شکست کی علامت ہے جس کاعالمی برادری بخوبی اندازہ لگاسکتی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کے ساتھ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پرآویزاں کئے گئے پوسٹرزکی تصاویربھی منسلک کیں جن پربابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح، پاکستان کے صدر اوروزیراعظم کی تصاویرتھیں۔ یہ تصاویر Let Kashmir Speakنامی تنظیم نے اپنے ٹوئیٹرپرجاری کی تھ