قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے مزیددوقومی پارک قائم کئے جائیں گے:ملک امین
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورانہیں وزارت کے امورکے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کوبتایا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے مزیددوقومی پارک قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کو دس ارب پودے لگانے کے پروگرام سونامی کے تحت بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے بارے میں بھی آگاہ کیا