وزیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج ماسکو روانہ ہوں گے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج (بدھ) دوروزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔ وہ یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر کررہے ہیں۔ دفترخارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری کے مطابق زیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پردوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان مختلف لائحہ عمل کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے کثیرالجہتی شعبوں کے ایجنڈے کے حصول کے لئے موثرطورپرکام کررہاہے۔