لاہور: 15 سالہ لڑکے کی کھیتوں سے لاش برآمد
لاہور کے علاقے چوہنگ میں چارہ کاٹنے والے پندرہ سالہ لڑکے کو نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں چارہ کاٹنے والے 15سالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کھیتوں میں سے ملی ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتا ل منتقل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔