پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے: شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل صورتحال میں معیشت کو بہتر کیا ہے جبکہ مکہ اور مدینہ میں بھی امن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پر امن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے اور موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے۔ مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے ہی معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پا رہا ہے جبکہ طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے تاہم مشکلات کے حل کے لیے یونیورسٹیوں میں تحقیقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا اور طلبا جب تک تمام واقعات کو جوڑیں گے نہیں مشکلات کا حل ناممکن ہے۔