لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کے حکم پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا. جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی. فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فارمیسز پر پلاسٹک بیگز استعمال ہو رہے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی, فارمیسز کی مرکزی آئولیٹ کو کہہ دیں کہ وہ اپنی تمام برانچوں پر پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کروائیں, متعلقہ محکموں کے افسروں کو فارمیسز کی ہر برانچ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے .ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ کے شہروں میں پلاسٹک بیگز سے متعلق نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ بالکل میرے علم میں ہے کہ پلاسٹک بیگز پر پابندی کیلئے دیگر شہروں میں بھی کارروائی کی جا رہی ہے .عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔