انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر55پیسے بڑھ گئی
انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر55پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 165.80روپے سے بڑھ کر166.35روپے اور قیمت فروخت166روپے سے بڑھ کر166.55روپے ہو گئی .اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.80روپے ہو گئی ۔