نئی قیادت افغانستان میں پائیدارامن، خوشحالی اورترقی یقینی بنائے گی: ہیبت اللہ اخوندزادہ
طالبان کے سپریم لیڈرہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہاہے کہ نئی قیادت افغانستان میں پائیدارامن، خوشحالی اورترقی یقینی بنائے گی۔کابل میں ایک بیان میں انہوں نے یقین دلایاکہ تمام ہم وطن اورنئی افغان حکومت ملک میں اسلامی قوانین اورشرعی قونین کی سربلندی کے لئے سخت محنت کریںگے۔ہیبت اللہ اخواندزادہ نے افغان عوام پرزوردیاکہ وہ ملک چھوڑنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ تمام افغان ملک اورنظم ونسق کے نظام کومستحکم کرنے اورجنگ زدہ ملک کی تعمیرنومیں حصہ لیں گے.طالبان کی نئی قائم مقام حکومت کے اعلان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ ان کاملک نئی افغان حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پرگہری نظر رکھے گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدرنے کہاکہ نئی عبورری حکومت کی مدت کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ادھراقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کوبتایا کہ ا فغان تنازعہ کے مذاکراتی اورجامع تصفیے سے ہی افغانستان میں پائیدارامن کاقیام ممکن ہوسکے گا۔