فیاض الحسن چوہان کاعظمیٰ بخاری کو فون,عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کا فون اٹھانا گوارہ نہ کیا
لاہور: ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کو فون کیا لیکن عظمی زاہد بخاری نے فون سننے کی بجائے بند کردیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہیں فیاض چوہان کا واٹس ایپ پر فون آیا۔ رانا ثنااللہ، سردار اویس لغاری اور میڈیا بھی کال کے وقت موجود تھا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے فیاض چوہان کا فون آرہا ہے ، کتنی بری شکل والی تصویر آرہی ہے۔دوسری طرف فیاض چوہان نے کہا کہ اظہار ہمدردی کے لئے فون کررہا تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے آج علیحدہ پریس کانفرنس کی، لیکن لیگی رہنماؤں نے عظمی بخاری کو اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں نہیں بٹھایا تھا اس پر ان سے افسوس کرنا چاہتا تھا۔