پی سی بی کے عالمی شہرت یافتہ سکورنگ پلیٹ فارم کے ساتھ معاہدے پر دستخط
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عالمی شہرت یافتہ سکورنگ پلیٹ فارم Cric HQ اور کرکٹ کے اعداد و شمار فراہم کرنے والے دنیا کے صف اول کے ادارے Cric Viz کے ساتھ تین سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ایک بیان میں پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے بتایا کہ پی سی بی Cric HQ اور Cric Viz کے ساتھ اس زبردست شراکت داری پر خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعے پی سی بی میچ کی رپورٹس اور اعداد و شمار کو استعمال میں لاتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچ سکے گا۔