عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود, پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1795 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرت کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96022 روپے ہوگئی۔