پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری۔ترجمان پاک فضائیہ پاک فضائیہ نے خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے بھرپور وسائل وقف کر دیئے۔ پاک فضائیہ ہیلی کاپٹر آپریشن کے زریعے ایسے دور دراز علاقوں میں راشن، ادویات اور اشیائے خوردونوش گرا رہی ہے جن سے زمینی رابطے منقطع ہیں۔ سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لیے پاک فضائیہ کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں بحالی کی سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا۔ پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 23120 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ اور 2130 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 3348خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے، جن میں اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 2140 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔ترجمان پاک فضائیہ