کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صافرین کے لیے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 12 پیسے سستی کردی۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی اور یہ کمی جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو ستمبر کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم کمی کااطلاق کے-الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ اس سے قبل نیپرا نے گزشتہ ماہ کراچی کے صارفین کے لیے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔