26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا: وفاقی ادارہ شماریات
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا،20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے کے اضافے سے فروخت ہوئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی،چائے کی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، پیاز 73 روپے فی کلو اور ٹماٹر14 روپے46 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی، حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے البتہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.70 فیصد رہی ہے۔