ایشیا کپ: پاکستان کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر، سری لنکا کے4 وکٹوں پر 105رنز
ایشیا کپ 2022 کے فائنل سے قبل سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 87 رنز بنالیے۔دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں خطرناک بلے باز کوشل مینڈس کو آؤٹ کرکے اچھی بنیاد رکھی۔حارث رؤف دوسرا اوور کرانے آئے اور باؤلنگ کے سازگار وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دانوشکا گوناتھیلاکا کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا، اس وقت سری لنکا نے صرف 2 رنزبنائے تھے۔حارث رؤف نے پاکستان کو تیسری کامیابی بھی دلائی۔عثمان قادر نے 12 ویں اوور میں بھانوکا راجاپکسا کو آؤٹ کیا، جنہوں نے 19 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا نے 16 اوورز میں 4 وکٹوں پر 105 رنز بنالیے۔