تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا, میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے: عمران خان کا جے آئی ٹی کو جواب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے کے معاملے پر تحریری جواب جمع کروادیا۔عمران خان نے اپنے وکیل انتظار حسین ایڈووکیٹ کے ذریعے جے آئی ٹی کو تحریری جواب جمع کروایا۔تحریری جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ کوئی غیر قانونی عمل کیا اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا، تقریر میں جو کچھ کہا دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔