پاکستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1396 ہوگئی
این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیلاب میں مزید 5 افراد جاں بحق، 6 بچے زخمی ہوئے۔بلوچستان میں 04، سندھ میں 01 شخص جان سے گیا، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1396 ہوگئیں۔سندھ میں 578، خیبرپختونخوا 293، بلوچستان میں 267 اموات ہوئیں، پنجاب میں 191 ، آزاد کشمیر 44 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد لقمہ اجل بنے۔جاں بحق ہونے والوں میں 617 مرد، 280 خواتين اور 499 بچے شامل ہیں، سیلاب اور بارشوں کے دوران 12 ہزار 728 افراد زخمی ہوئے۔سندھ میں 8321، پنجاب میں 3858، کے پی 357 اور بلوچستان 166 افراد زخمی ہوئے۔سیلاب سے5 لاکھ 68 ہزار817 گھرمکمل تباہ، 11 لاکھ 74 ہزار528 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ملک بھر میں 6 ہزار 674 کلو ميٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار 233 مال مويشي سیلاب میں بہہ گئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بهر میں 81 اضلاع تاحال متاثر ہيں۔