سابق ایم پی اے ممتاز علی بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ایکسین صادق آباد ڈویژن محسن نذیر کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا، سابق ایم پی اے کے 15 ایکڑ رقبہ پر مشتمل فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر ایک درجن سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، میپکو ٹیم کے مطابق بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا، میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں اتاریں اور قبضہ میں لے لیں، بجلی چور سابق ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، متعلقہ میپکو سب ڈویژن کے مطابق لوڈ کے مطابق جرمانہ بل کا تعین کیا جائے گا۔