قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار شکست نہیں ہوئی تاہم ہار سے کبھی سبق نہیں سیکھا : ظہیر عباس
پاکستان سی سی اور عالمگیر اسپورٹس کے درمیان پریذیڈنٹ کپ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا، اس سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان سی سی نے دو وکٹوں سے فتح اپنے نام کی ، ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ وننگ سنچری اسکور کی ، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی آئی سی سی صدرظہیر عباس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایشین بریڈ مین کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سسٹم میں بہت خامیاں ہیں جس وجہ سے اچھے کھلاڑی سامنے نہیں آرہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچ کا چناؤ کرنا ہے ، معاملے پر بیان دیکر کسی پیچیدگی میں نہیں پڑنا چاہتا، ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ شکست نہیں ہوئی تاہم ہار سے کبھی سبق نہیں سیکھا. فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجازفاروقی، سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق محمد، تنویر احمد، اور فیصل اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے