رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا امکان نہیں ہے، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی مٹھی اورچھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں چالیس،دادو انتالیس ، کراچی اڑتیس، حیدرآباد سینتیس،ملتان چونتیس،لاہورمیں بتیس جبکہ پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔