امریکہ نےجنگی کارروائی کرنے والے اپنے بحری بیڑے کو شمالی کوریا کی جانب روانہ کر دیا
کوریا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا،، جس پر امریکہ نے شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑہ شمالی کوریا کی جانب روانہ کر دیا،،شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی ایسی حرکتوں سے باز رہے ،، اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ،، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ،، امریکہ خود بھی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس بحری بیڑے کو سنگاپور سے آسٹریلیا کی طرف روانہ ہونا تھا لیکن امریکی پیسفک کمانڈ نے اس بیڑے کو شمال کی طرف جانے کا حکم دے دیا۔