آئس کریم کھانے کے شوقین افراد تو بہت دیکھےہونگے لیکن میکسیکو میں آئس کریم کھانے کے شوقین کتوں اور دیگر جانوروں نے دھوم مچا دی
میکسیکو میں کتوں کیلئے خاص آئس کریم تیار کرنے والی دکان سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ،جہاں کتے آکر مزے سے آئس کریم کھانے لگے ،،دکان مالک کا کہنا ہے کہ یہ آئس کریم انسان بھی کھا سکتے ہیں ، لیکن اس کو خاص طور پر کتوں کیلئے بنایا گیاہے ،، کتوں کے مالکان اس دکان کے کھلنے سے بے حد خوش ہیں ، اور کہتے ہیں کہ کتے بھی انسانوں کی طرح آئس کریم کھانا چاہتے ہیں یہ دکان ان کو بہت سہولیات دے رہی ہے،،