آئین پاکستان عوام کے بنیادی حقوق ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ آئین کے خلاف کسی بھی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں: نواز شریف
وزیراعظم نوازشریف نے یوم دستور کےموقع پرقوم کومبارکباد پیش کی،،، اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین عوام کے بنیادی حقوق کا بلا امتیاز تحفظ، اتحاد اور مضبوط وفاق کی بنیاد فراہم کرتا ہے،،،آج کا دن آئین کیلئے عوام اور رہنماؤں کی کوششوں کی یاد دلاتا ہے،،، انہوں نے کہا کہ یوم دستورمنانے کی روایت آئین کی بالادستی کی تجدید ہے، یوم دستورسےآنیوالی نسلوں کو جمہوری طرزحکومت سےآگاہی ہوگی، ہماری ذمے داری ہے آئین کیخلاف کسی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیں، انہوں نے آئین کےتحت عوام کےحقوق کیلئےکوششوں پرسینیٹ کومبارکباد بھی پیش کی