شہبازشریف کی کعبہ شیخ صا لحہ محمد بن طالب سے ملاقات
شہبازشریف کی کعبہ شیخ صا لحہ محمد بن طالب سے ملاقات
امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں
حرمین شریفین سے محبت پر حکومت پاکستان ،علما اور عوام کا مشکور ہوں۔ عراق، شام اور یمن میں دین سے محبت کرنے والون کو نشانہ بنایا گیا۔
لاہور میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب نے کہا کہ قیامت کے روز حدیث سے محبت کرنیوالوں کے چہرے روشن ہو نگے، صحابہ کرام کے بعد علما غلط اور صحیح کا فرق پیش کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو اللہ کریم نے اس خوبصورت کام کے لیے چنا ہے۔قران و حدیث والوں کا اللہ تعالی محافظ ہے۔سب متفق ہیں کہ جان چلی جائے لیکن دین کی حفاظت میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان کے عوام اور حکومت نے مثالی کردار ادا کیا۔ حرمین شریفین سے محبت پر حکومت پاکستان ،علما اور عوام کا مشکور ہوں۔ دشمن سنت کا نور ختم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ ممکن نہیں۔ عراق، شام اور یمن میں دین سے محبت کرنے والون کو نشانہ بنایا گیا۔اللہ تعالی ان لوگوں کی حفاظت کرے۔ امام کعبہ نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کو اسلام کی خدمت کی وجہ سے سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہونے سے دین مضبوط ہو گا۔قرآن و سنت کو تھامے رکھنے اور اتحاد بنائے رکھیں تو دنیا کی کوئی طاقت کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ اللہ پاکستاں کی حفاظت کرے اور ترقی سے ہمکنار کرے