وزارت خارجہ نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہ کرنے اور جارحانہ سفارتی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے پر دفتر خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔۔ جس میں کلبھوشن یادیو کے سزائے موت کے فیصلے کے بعد کی سفارتی صورتحال، بھارتی ردعمل پر غور اور معاملے پر پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی جاسوس کی سزائے موت کے معاملے پر سفارتی سطح پر جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ کسی قسم کا غیر ملکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا جبکہ غیر ملکی سفیروں کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ مزید شدت سے اٹھایا جائے گا۔۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی دوست ممالک کو فراہم کئے جائیں گے