رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں 6ملزموں کوگرفتارکرلیا،غیرقانونی اسلحہ، گولیاں اورمسروقہ سامان برآمد
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز سندھ نے سپر مارکیٹ، سہراب گوٹھ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ لطیف ٹائون میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، سپر مارکیٹ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے کارندہ ملزم جہانزیب عرف شینا کو گرفتار کیا، ملزم ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور سہولت کاری جیسے متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، سہراب گوٹھ اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے کامران منیر، محمد آصف اور وقار عرف کالا کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کامران منیر اور محمد آصف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، جبکہ ملزم وقار عرف کالا کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے، شاہ لطیف کے علاقے سے ملزم عرفان خان عرف چٹا کو گرفتار کیا، اتحاد ٹائون کے علاقے سے ملزم زر نواز کو گرفتار کیا، ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے