لیگ سپنر یاسر شاہ انجری کے باعث آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر
صوابی میں مٹی کے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنا عالمی شہرت یافتہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو مہنگا پڑگیا، ان فٹ ہونے سے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے، لیگ سپنر کے کولہے کی ہڈی میں ہیر لائن فریکچر ہے اور مکمل صحت یاب ہونے کے لیے کم از کم اڑھائی ماہ کا وقت درکار ہے، یاسر شاہ نے لاہور میں پاکستان ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی شرکت نہیں کی، لیگ سپنر آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ یاسر شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ میں کولہے میں اسٹریس فریکچر کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تصدیق کی ہے کہ یاسر شاہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور یہ ٹیم کیلئے بہت بڑا دھچکا اور نقصان ہے۔