امریکی فوجی بحری جہاز شام کے ساحل کے قریب پہنچ گیا۔
امریکی فوجی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونلڈ کک شام کے ساحل پر پہنچ گیا ، فوجی جنگی جہاز جدید ٹام ہاک کروز میزائل سے لیس ہے، روس کے لڑاکا طیاروں نے بحری جہاز کے قریب نچلی پروازیں شروع کردی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق جدید ٹام ہاک میزائلوں سے لیس امریکی ڈیسٹراایئر شام کے ساحل پر پہنچا تو روس کے لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے۔روس کے لڑاکا طیاروں نے نہ صرف بحری جہاز کے قریب نچلی پروازیں کیں۔بلکہ بحری جہاز کے کیپٹن اور سوار فوجیوں کو بھی ہراساں کیا۔شام اور صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس اور امریکا کے درمیان لفظوں کی جنگ جاری ہے لیکن شام کے شہر ڈوما میں کیمیائی حملے کے بعد امریکانے شام کے کسی قسم کے اقدام کیلئے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں فیصلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔