جس دن نوازشریف نےسچ بولا ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ شیخ رشید
لاہورمیں چودھری شجاعت کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خاص لوگ آتے جارہے ہیں،سارےلوگ بوسیدہ نظام کوسہارادےرہےہیں،شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف این آراوکی تلاش میں ہیں، تیئس مارچ کو این آراوکی پوری کوشش کی گئی مگرنہیں ہوسکا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب اقتدارکےبھوکےلوگ ہیں، آج ملک میں صاف شفاف سیاسی ورکرنہیں، اس ملک میں توجھوٹ بولنافیشن ہے، جس دن نوازشریف نےسچ بولاان کی سیاست کاآخری دن ہوگا،ڈان لیکس میں انتیس منٹ ٹرمینل ٹو ٹرمینل کس نے بات کی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا، معین قریشی بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے، پاکستان کی بات کیا کرنی یہاں سب معین قریشی ہیں۔