سیاست کے چھچھوروں اور تعفن و بدبوسے پاکستان کی سیاست کوپاک کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمان
ری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آیندہ انتخابات کیلیےخودکو اس قابل بنائیں کہ ہماری آوازپارلیمنٹ تک پہنچ سکے، ہم نے سیاست کے چھچھوروں اور تعفن و بدبو سے سیاست کو پاک کرنا ہے، حزب اختلاف میں ہوں یا اقتدار میں، حق کی بات کرتے رہیں گے،، انہوں نے کہا کہ ظلم کی علامت قوتیں ہم پر مسلط ہیں، آج وہ قوتیں مسلط ہیں جودین،عدل وانصاف کی راہ میں رکاوٹ اورظلم کی علامت ہیں، ہماری تجارت کا انحصار سود پر ہے، امریکا افغانستان اور عراق سے نکل جائے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بین المذاہب مکالمے اور مذاکرات کیلیے تیار ہیں، لیکن مکالمےباروداورتلوار کے سائے میں نہیں ہوسکتے۔