شکست خوردہ سیاسی عناصرنے جھوٹ،بے بنیادالزامات کی سیاست کو فروغ دیا, آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے, وزیراعلی پنجاب شہبازشریف
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کی۔ کہا جھوٹ کی سیاست کےپاؤں نہیں ہوتے۔ تبدیلی کےدعویداروں نےعوام کو کھوکھلے نعروں کےسواکچھ نہیں دیا۔ الزامات کی سیاست کرنےوالوں کےچہرے عوام پر عیاں ہوچکے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شکست خوردہ سیاسی عناصر نے جھوٹ،بےبنیادالزامات کی سیاست کو فروغ دیا۔ اپنےدورمیں لوٹ مارکرنے اور دھرنا دینے والے ہماری حکومت کی کارکردگی سےخوفزدہ ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ اور مایوس عناصر نے عوام کی ترقی کی مخالفت کی۔ عوام شکست خوردہ اور مایوس عناصرکوسبق سکھائیں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں شکست ان مقدر بنے گی