پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا ہے، ہائی ویز اور موٹر ویز پر صنعتی منصوبہ سی پیک کا اہم حصہ ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
چین میں باؤ فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی رہا داری روڈ 'روڈ اینڈ بیلٹ' کا فلیگ شپ منصوبہ اور باہمی تعاون اور بے مثال ترقی کا شاندار نمونہ ہے۔ سی پیک میں شامل گوادر بندرگاہ عالمی تجارتی مرکز بننے والی ہے، جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ہائی ویز اور موٹر ویز پر صنعتی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ ہیں ، اس وقت چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔انہوں نے 2050 میں پاکستان کے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے شاندار مواقع پیش کرتا ہے، اقتصادی ترقی اور خوشحالی امن اور برداشت کو فروغ دیتی ہے، چین، پاکستان اور افغانستان کا سہہ فریقی فریم ورک اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وزیراعظم نے ایک چینی کہاوت سناتے ہوئے کہا کہ 'پہاڑ ہلانے سے پہلے پتھر ہٹانا ہوتے ہیں'، پتھر ہٹانے اور پہاڑ ہلانے کا وقت آچکا ہے،، انہوں نے کہا کہ ایشیاء معاشی آرڈر میں مرکزی حیثیت اختیار کر رہا ہے، پاکستان کی شرح نمو سالانہ 6فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے،ہم ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کو عالمی ترقی کے لیے بہت اہم دیکھتے ہیں، اس منصوبے نے عالمی معیشت کو بدل کر رکھ دیا، ایشیاء ترقی کی نئی حدود کو چھو رہا ہے، انسان آج ٹیکنالوجی کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے