شہباز کا ہتھوڑے والا اور زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے : شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ادویات ، گیس اور پٹرول مہنگا ہوسکتا ہے تو گوشت مہنگا ہونے سے قیامت نہیں آئے گی شہباز کا ہتھوڑے والا اور زرداری کا فالودے والا اندر سے ایک نکلیں گے ،راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ شہر میں موجود سلاٹر ہاؤس کو جدید انداز پر استوار کیا جائے ، کم شرح پر قرضہ اور سلاٹر ہاؤس کے لئے مزید جگہ بھی دوں گا ،اگر کچھ لوگ قربانی دے دیں تو نالہ لئی کے ارد گرد ایک نیا شہر آباد ہو گا، ایسی چینی کمپنی کی تلاش ہے جو نالہ لئی ایکسپریس وے کے ساتھ ریل کی پٹڑی بھی بنائے ، راولپنڈی سے بدمعاش طبقہ کو ختم کر دوں گا ، نوازشریف اور شہبازشریف نے جو لوٹا اس کے 7 ارب روپے روز ادا کر رہے ہیں ،فضل الر حمن بھی ان کیساتھ ملے ہیں، میں نے شہبازشریف کو این آر او اور گرین سگنل مانگتے دیکھا، فالود ے والا اور ہتھوڑے والا آصف زرداری اور شہباز شریف کے بندے نکلے ،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کیساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، کل بھی 5 ملاقاتیں ہوئیں، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا کیس انتہائی خطرناک ہے ،گرفتاری اور جیل کے ڈر سے بھاگنے والے ’’لیڈر‘‘نہیں’’گیدڑ‘‘ ہوتے ہیں ،