اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ کے وسطی علاقے میں بمباری
اسرائیلی جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک مکان تباہ ہو گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ میں متعدد بم گرائے تاہم بم زرعی اراضی پر گرے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون طیاروں نے مشرقی البریج کی سرحدی باڑ کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔عینی شاہدین نے کہا کہ بمباری کے نتیجے میں ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا ۔