اسرائیل کے عام انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ، کوئی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے عام انتخابات میں وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے مخالف جماعت وائٹ اینڈ بلیو کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے تاہم حتمی نتائج سے قبل تمام جائزے نیتن یاہو کے حق میں جارہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عام انتخابات کے لیے گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے 97 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی تاہم کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسی۔ اسرائیلی ٹی وی چینلز کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی اور مخالف امیدوار بینی گینٹز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی نے 35، 35 نشستیں حاصل کیں۔