پنجاب کے فلور ملز کا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 روپے بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب کے فلور ملز مالکان نے حکومت سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غریب کو روٹی کے بھی لالے پڑ گئے۔ فلور ملز مالکان کا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے بڑھانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کے بعد اضافہ نا گزیر ہے، اگر حکومت سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی نہیں بڑھاتی تو قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ قیمت بڑھنے کے بعد پرچون میں تھیلے کی قیمت 765 روپے ہو جائے گی۔مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام دہائی دے رہی ہے کہ غریب سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔