حمزہ شہباز شریف کا نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نیب کے طلب کئے جانے کے باوجود نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حمزہ شہباز شریف کے وکلاءنے نیب حکام کو حمزہ شہباز کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے وکلاءنے نیب سے حمزہ شہباز شریف کی دوبارہ پیشی کے لئے مہلت طلب کر لی ہے۔ آخری اطلاعات تک حمزہ شہباز شریف کے وکلاءنیب ہیڈ کوارٹر میں پیش نہیں ہوئے تھے۔#