لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی پارلر اور ہیر ڈریسرز کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ روزگار جار ی رکھنے کی اجازت دی جائے۔قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی پارلر اور ہیر ڈریسرز سے وابستہ افراد کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپناذرائع روزگار جار ی رکھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ شعبہ بھی حکومت کو بھاری ٹیکس ادا کرتا ہے بیوٹی انڈسٹری سے صوبہ کے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس پیشہ سے وابستہ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں کیونکہ ان لوگوں کی اجرت روزانہ کی بنیاد پر ہے اس کے علاوہ 90 فیصد سے زائد لوگ کرایہ کی جگہوں پر کام کر رہے ہیں دکانیں بند ہونے سے یہاں موجود تزین اور آرائش کا سامان ناکارہ ہونے وجہ سے اس شعبہ سے وابستہ افراد غیرمعمولی مالی نقصان کا شکار ہورہے ہیں لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران حفاظتی انتظامات کے ساتھ مخصوص وقت کے لئے بیوٹی پار لر کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کرایہ میں رعایت دیں اور پنجاب حکومت بھی خصوصی ریلیف دینے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کچھ عرصہ کے لئے یوٹیلٹی بلز میں رعایت اور ٹیکسوں سے منہا کرے