ملز کے ہونے والے آڈٹ پر اعتراض نہیں، جہانگیر ترین
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مجھے میری ملز کے ہونے والے آڈٹ پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں کیونکہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔
جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شوگر انکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملز کے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انھیں سامنے آ کر جواب دینا ہوگا۔
وزیراعظم کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں ہیں، جہانگیر ترین
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کےلیے منتخب کرنے کا طریقہ کار کیا تھا؟ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کر کے وہ پاکستان میں موجود تمام 80 شوگر ملز کی حقیقت تک پہنچ جائے گا؟